میں نے کیا نہ فرق جب اپنے پرائے میں

(احمد شهریار)

میں نے کیا نہ فرق جب اپنے پرائے میں
سورج بھی آکے بیٹھ گیا میرے سائے میں

۔ آنکھوں میں صرف معنی کی اک کائنات ہے
لفظوں کا کوئی کام نہیں اس سرائے میں

۔ ابھرے گا کیسے گوہر اسرار کے بغیر
وہ فلسفی جو ڈوب گیا اپنی چائے میں

۔ بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں ادھار پر
تنخواہ تو نکل گئی گھر کے کرائے میں

۔ حالات اس طرح ہیں کہ خاموش ہی رہو
لیکن یہ بات ٹھیک نہیں میری رائے میں

Scroll to Top
Call Now Button