Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

اسلم محمود کا نام اردو ادب کی معتبر شخصیات میں شمار ہوتا ہے ، وہ سائنس کے گریجویٹ ہیں لیکن ان کا دل اردو ادب اور شاعری سے وابستہ رہا ہے۔ تین دہائیوں سے مشق سخن اور ادبی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں ایک مجموعہء کلام " بے کنار" فخرآلدین میموریل کمیٹی لکھنئو کے اشتراک سے شائع ہو چکا ہے نیز ہندو پاک کے موقر رسائل و جرائد میں جن میں شب خون سر فہرست ہے شائع ہوتا رہا ہے۔ شعری نشستوں اور گاہے گاہے معیاری و مخصوص مشاعروں میں شرکت رہتی ہے جن میں اردو پریس کلب انٹرنیشنل اور تحبیب جیسے ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں۔

Scroll to Top
Call Now Button