Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

جو تو نہیں تو یہ دل بھی بے ماجرا رہے گا

(اسلم محمود)

جو تو نہیں تو یہ دل بھی بے ماجرا رہے گا
بچھڑ کے تجھ سے اسیر دشت بلا رہے گا

وہ دن بھی آئے گا جب نہ کچھ بھی بچا رہے گا
رہے گا دست دعا نہ حرف دعا رہے گا

ہواؤں کے بعد سنگ باری کا مرحلہ ہے
چراغ ہی بچ سکا نہ اب آئنہ رہے گا

رہے گا باقی رفاقتوں کا نہ کوئی منظر
خیال میں ایک لمحہء گمشدہ رہے گا

سرشت تبدیل ہو سکے گی کہاں کسی کی
جو بے وفا ہے وہ عمر بھر بے وفا رہے گا

Scroll to Top
Call Now Button