Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

شاعر تو بلائے گئے سرکار کی صورت

(وجے شرما عرش)

شاعر تو بلائے گئے سرکار کی صورت
پر شعر سنائے گئے اخبار کی صورت

دِل بھر کی زمیں آئی ہے حصے میں ہمارے
اور سامنے دنیا ہے زمیں دار کی صورت

بے وقت چلا آتا ہے معشوق ہمارا
لگتی ہے دعا آج کل آزار کی صورت

اب عکس بھی ہوتا نہیں مجھ تن سے برآمد
آئینہ نظر آتا ہے دیوار کی صورت

وہ روپ بتوں کا ہے نمائندہ مرے پیش
وہ زلف مرے گِرد ہے زنّار کی صورت

Scroll to Top
Call Now Button