Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

قاعدے اور اصول، جاتے ہیں

(عدنان خالد)

قاعدے اور اصول، جاتے ہیں
عشق میں سب فضول جاتے ہیں

خود میں اس کی طرف نہیں جاتا
میرے ہاتھوں سے پھول جاتے ہیں

جانے والے کہیں نہیں جاتے
صرف پچھلوں کو بھول جاتے ہیں

ان کے آنے کی جب بھی ہو امید
وقت کے پاؤں پھول جاتے ہیں

قیس صاحب سے دشت میں ،اکثر
داد کرنے وصول جاتے ہیں

Scroll to Top
Call Now Button