Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

پستی سے بلندی کی صفت دیکھتے رہنا

(وجے شرما عرش)

پستی سے بلندی کی صفت دیکھتے رہنا
دن رات تھکی آنکھ سے چھت دیکھتے رہنا

محسوس بھی کر دیکھنا مظلوم کی چیخیں
ہر ظلم کو بس دور سے مت دیکھتے رہنا

وہ میری ہر اِک بات پہ سو دینا دلیلیں
اور لفظِ محبت پہ لغت دیکھتے رہن

یاد آتا ہے اُن کا مرے اقرارِ وفا پر
مشکوک نگاہوں سے فقط دیکھتے رہن

بازار میں اِک اور ہی رتبے میں بھٹکنا
شیشے میں کوئی اور ہی گت دیکھتے رہنا

دو آنکھ سہاتا نہیں جب آپ ہی اپنا
بند آنکھ سے چپ چاپ جگت دیکھتے رہنا

ہر وار پہ سوکھے ہوئے ہونٹوں کا تبسم
ہر زخم پہ لفظوں کی پرت دیکھتے رہنا

ہارا ہوا اک شخص ہوں اور نام 'وجے' ہے
صد حیف کہ یہ لفظِ غلط دیکھتے رہن

Scroll to Top
Call Now Button