Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

خاموشی سے بھر جانے کا وقت ہوا

(عدنان خالد)

خاموشی سے بھر جانے کا وقت ہوا
شام ہوئی اور گھر جانے کا وقت ہوا

اس کو لوٹ کے جاتا دیکھ رہا ہوں میں
آتے وقت سے ڈر جانے کا وقت ہوا

پھر اک یاد نے آکر دل پر دستک دی
جیتے جی پھر مر جانے کا وقت ہوا

اب فٹ پاتھ پہ چلنے والا کوئی نہیں
یعنی بستر پر جانے کا وقت ہوا

Scroll to Top
Call Now Button