محمد عدنان خالد ، قلمی طور پر عدنان خالد کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔گزشتہ دو دہائیوں سے میدانِ ادب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔عدنان خالد غزل کی صنف میں طبع آزمائی کرتے ہیں طویل عرصہ گوشہ نشینی میں رہ کر تسکینِ طبع کے لیے شعر کہتے رہے ہیں ادبی دنیا میں غیر فعالیت اور گوشہ نشینی کے اس سحر کو توڑنے کا سہرہ تحبیب کے سر جاتا ہے جس کے ذریعے ان کی دریافت ہوئی اور انہیں دوبارہ متحرک کردار پر آمادہ کیا گیا۔عدنان خالد تحبیب کی طرف سے انچارج کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں.