Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

جینا بے کار ہو گیا صاحب

(عدنان خالد)

جینا بے کار ہو گیا صاحب
ہمیں انکار ہو گیا صاحب

رنج منزل تھا ، منزل- مقصود
رنج بھی پار ہو گیا صاحب

زندگی جی نہیں گئی سو میں
دست بردار ہو گیا صاحب

اس نے بس سرسری نظر ڈالی
دن مزیدار ہو گیا صاحب

دھوپ میں روکتا ہے جانے سے
سایہ دیوار ہو گیا صاحب

کم نصیبی نے گھر ہی دیکھ لیا
چھپنا دشوار ہو گیا صاحب

Scroll to Top
Call Now Button