Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

کب تھے خوش شکل ، خوش نما پہلے

(عدنان خالد)

کب تھے خوش شکل ، خوش نما پہلے
پھر کسی نے ہمیں کہا ۔۔۔۔۔پہلے !

ہم کو سوجھی نہیں دوا ، پہلے
زخم ناسور تھوڑی تھا ، پہلے

نیند ناراض ہو گئی ہم سے
کیسے وہ ہم سے سو گیا پہلے

اور پھر عشق ہوگیا مجھ کو
مجھ کو لگتی تھی ہر دعا پہلے

میں نے یونہی کہا کہ چلتے ہیں
اور وہ مجھ سے چل پڑا پہلے

اب کہیں بھی نظر نہیں آتا
سارا کچھ بعد میں ، جو تھا، پہلے

میری باری پہ کہہ دیا اس نے
تو نہیں ، کوئی دوسرا ، پہلے

اپنی کم ہمتی پہ نادم ہوں
ورنہ رونے سے چیختا ، پہلے

روشنی تو مری رقیبہ ہے
تیرا دھیان اس پہ کیوں پڑا پہلے

Scroll to Top
Call Now Button