Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

انجیل صحیفہ کا تعلق ایک نامور ادبی گھرانے سے ہے۔ آپ کے گھرانے کے کئی افراد فن و ادب سے منسلک رہے ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی، میڑک اور ایف اے راولپنڈی بورڈ سے اور فائن آرٹس میں گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کیا جب کہ انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری سردار بہادر خان وویمن یونی ورسٹی سے حاصل کی اور اب اسی ادارے میں بہ طور ڈپٹی کنٹرولر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔انجیل صحیفہ کا رجحان شعر و سخن کی طرف زمانۂ طالبعلمی ہی سے تھا، آپ مختلف ادبی تنظیموں کا حصہ رہیں، شعری اور تقریری مقابلوں میں صوبائی اور ملکی سطح پر حصہ لیا اور کئی کامیابیاں اپنے نام کیں۔ غزل اور نظم آپ کی پسندیدہ شعری اصناف ہیں اور آپ دونوں اصناف میں یکساں مہارت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ آپ نے کئی انگریزی نظموں کے تراجم کیے ہیں اور نثر میں بھی طبع آزمائی کرتی ہیں۔ آپ کا کلام پاکستان اور ہندوستان کے مؤقر ادبی جرائد میں شائع ہوتا رہا ہے۔ آپ کا نظمیہ اور غزلیہ مجموعہ اشاعت کے مراحل میں ہے

Scroll to Top
Call Now Button