Play Tahbib Anthem Tahbib Anthem

ڈاکٹر وحید احمد کا نام اردو ادب کے معتبر ناموں میں سرفہرست ہے .ادب سے وابستگی 1978 میں شاعری سے ہوئی۔ 19 سال کی عمر میں پہلی نظم لکھی اور تب سے ان کا کلام معتبر ادبی جریدوں میں شائع ہوتا رہا ہے، بالخصوص "فنون" میں۔ انہوں نے اب تک چھ نظمیہ مجموعے اور دو ناول تحریر کیے ہیں، جن کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی تخلیقات میں فکری گہرائی، جمالیاتی نزاکت اور سماجی شعور نمایاں ہے۔

شعری مجموعے:
شفافیاں-1994
ہم آگ چراتے ہیں -2002
نظم نامہ -2012
پریاں اُترتی ہیں -2020
مرمت کون کرتا ہے -2022
اگلو اگلو آگ -2024
ناول:

زینو (2003) – اس ناول کے چھ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں، جن میں ایک سویڈش ترجمہ بھی شامل ہے
مندری والا- 2012
ان کی کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم زیرِ اشاعت ہیں۔
٢٠٢٢ میں انہیں تمغۂ امتیاز (ادب) سے نوازا گیا، جو 23 مارچ 2023 کو گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں عطا کیا۔

Scroll to Top
Call Now Button