اشفاق ناصر پیشے کے لحاظ سے معالج ہیں لیکن یہ دلوں کے بھی معالج ہیں ۔ڈاکٹر اشفاق ناصر اردو غزل کے انتہائی معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں ان کا منفرد اسلوب ان کی منفرد پہچان کا باعث ہے ۔ کم گو اشفاق ناصر خان کے ہاں آپ کو بالکل الگ اندازِ فکر دیکھنے کو ملتا ہے روایت سے گُندھی شاعری میں جدت کے ذائقے بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں اشفاق ناصر خان کے دو شعری مجموعہ ہائے کلام خود سے کٹ جانے کے دن اور آخر کار کے نام سے داد و تحسین پا چکے ہیں اپنےہم عصر شاعروں میں اشفاق ناصر کو ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے